ملک کے بیشتر علاقوں میں 9جون تک غیر معمولی گرمی کی پیشگوئی،ہیٹ ویو الرٹ جاری

  ملک کے بیشتر علاقوں میں 9جون تک غیر معمولی گرمی کی پیشگوئی،ہیٹ ویو الرٹ ...

  

        لاہور،اسلام آباد(لیڈی رپورٹر،سٹاف رپورٹر) ملک کے بیشترعلاقوں میں 9 جون تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان،این ڈی ایم اے کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا۔ترجمان محکمہ مو سمیا ت نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے کہا کہ لاہور کا درجہ حرارت آئندہ دو سے تین روز تک 44ڈگری سینٹی گر یڈ تک برقرا ر رہے گااور با رش کا بھی کو ئی امکا ن نہیں۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آئندہ ہفتے شدید گرمی ہوگی، درجہ حرارت میں اضافے کے باعث طوفان اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ بھر جاری رہنے والی ہیٹ ویو آبی ذخائر میں کمی، کھڑی فصلوں اور پودوں کو بھی متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے متذکرہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ 

ہیٹ ویو الرٹ 

مزید :

صفحہ اول -