آئی ایس آئی سے متعلق نوٹیفکیشن حیران کن:رضا ربانی

  آئی ایس آئی سے متعلق نوٹیفکیشن حیران کن:رضا ربانی

  

       اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو ایس وی اے (سپیشل ویٹنگ ایجنسی)قرار دینے کا نوٹیفکیشن حیران کن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملازمین کی تصدیق اور سکریننگ سویلین کی جگہ کو cede کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی ملک کی سب سے بڑی انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی ہے، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال، افغان صورتحال، کشمیر سمیت اس طرح کے دیگر متعلقہ مسائل کے پیش نظر یہ اضافی ٹاسک اس پر مزید بوجھ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سول اور ملٹری بیوروکریسی کے درمیان فرق کو بھی دھندلا دیتا ہے اور ریاست کے سویلین اداروں پر اعتماد کی کمی بھی۔ رضا ربانی نے کہاکہ 1973ء کاآئین  اور سول سرونٹ ایکٹ ایک جامع قانون ہے،انہیں سرکاری ملازمین کی اس طرح کی سکریننگ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں نے بعض فیصلوں میں ایسے معاملات میں انٹیلی جنس رپورٹس کو نظر انداز کیا ہے، سرکاری ملازمین پہلے ہی نیب قانون کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔

رضا ربانی

مزید :

صفحہ اول -