بھانہ ماڑی‘ منکراؤ میں مشترکہ طور پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن 

  بھانہ ماڑی‘ منکراؤ میں مشترکہ طور پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود منکراو میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیاجس میں پاک آرمی کے جوانوں، بی ڈی یو، لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز اور مقامی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا، سر چ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پرگھر گھر کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران متعدد جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکر لیا،گرفتار افراد میں مشکوک افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ میں ملوث افراد کوبھی گرفتار کر لیا،غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور نا مکمل کوائف پر بھی متعدد کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث افراد سے مجموعی طور پردو عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول، ۱یک رائفل او ر سینکڑوں عددمختلف بور کے  کارتوس برآمدکرکے ملوث کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب عبدالرشید خان، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم اور ٹیم نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود منکراو میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا، آپریشن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیاجس میں پاک آرمی کے جوانوں، بی ڈی یو، لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز اور مقامی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا،آپریشن کے دوران مختلف مقامات پرگھر وں کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران متعدد جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکر لیا،جن میں سے مشکوک افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ میں ملوث افراد،غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور نا مکمل کوائف پر بھی متعدد کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی،کارروائی کے دوران  جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث افراد سے مجموعی طور پردو عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول، ۱یک رائفل او ر سینکڑوں عددمختلف بور کے  کارتوس برآمدکرکے ملوث کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -