ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس

ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس،دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد کنگز کالج آف لندن کے تعاون سے کیاگیاتھا، تفصیلات کے مطابق  ”وادی سوات کے ذخمی منظر کی نقشہ سازی، طالبان کے تشدد سے سماجی ترقی اور مفاہمت تک“ کے موضوع پر ملاکنڈ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس کااہتمام شعبہ سوشیالوجی ملاکنڈ یونیورسٹی نے کنگز کالج آف لندن کے تعاون سے کیاتھا، کانفرنس میں کئی ممالک کے سکالرز نے شرکت کی، سوشیالوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسرڈاکتر عرب ناز نے کہاکہ یہ برٹش اکیڈمی ایوارڈ کے تحت سماجی ورثہ کے لئے فنڈڈ پراجیکٹ کا حصہ ہے، کانفرنس میں کئی ملکی و غیرملکی سکالر شرکت کررہے ہیں جبکہ کانفرنس میں پیش کرنے کے لئے 120سے زائد تحقیقی مقالوں کا خلاصہ مرتب کیاگیاہے،پروفیسرڈاکٹر جیمز کیرن، پروفیسرڈاکٹر جوہرعلی، پروفیسرڈاکٹر افتخار احمد، پروفیسرڈاکٹر دانش، سینئر صحافی صفی اللہ، پروفیسرڈاکٹر سلمان، پروفیسرڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور میڈم شاکرہ سمیت کئی دیگر سکالرز اور پروفیسرز نے کانفرنس کو انتہائی اہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے دور میں طالبان تشدد کے نتیجے میں وادی سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں مین جو تباہی آگئی تھی اس کاازالہ کیسے کیاجاسکے گا یہ کانفرنس اس کاتعین کرے گی، کانفرنس کے شرکاء نے کانفرنس کے انعقاد پرمنتظمین  بالخصوص پروفیسرڈاکٹرعرب ناز کی کاوشوں کی تعریف کی اور کانفرنس کو انتہائی اہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ریسرچ سکالرزاور آنے والی نسل کو ماضی، حال اور مستقبل کے تناظرمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -