یوٹیلٹی سٹورز سے رعایتی نرخوں پر خریداری صارفین کیلئے عذاب 

  یوٹیلٹی سٹورز سے رعایتی نرخوں پر خریداری صارفین کیلئے عذاب 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے رعایتی نرخوں پر خریداری صارفین کے لئے  عذاب بن گئی، شناختی کارڈ اور ویری فیکیشن کوڈ کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا جبکہ صارفین کا یوٹیلٹی سٹورز کے شکایات سیل پر رابطہ کر نا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔پشاور کے نواحی علاقہ اچینی بالا کیرہائشی میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز آٹا خریدنے کے لئے  اپنے علاقے کے یوٹیلٹی سٹور (کوڈ 8158) گئے جہاں وافر مقدار میں آٹا موجود تھا۔انہوں نے اپنا شناختی کارڈ اور اپنے نام پر رجسٹرڈ نمبر 03059050690 عبدالقیوم نامی سٹور اہلکار کو دیا تاہم کافی دیرکے بعد بھی ان کے موبائل پر ویری فیکیشن کوڈ موصول نہیں ہو سکا۔جس کے باعث شناختی کارڈ کی موجودگی پر بھی آٹا کی خریداری سے محروم رہا۔انہوں نے یوٹیلٹلٹی سٹور کے شکایات سیل کے نمبر 051111123570 پر لاتعداد مرتبہ رابطہ کر نے کی کوشش کی لیکن کوئی اٹھا نہیں رہا تھا جبکہ سٹور اہلکار عبدالقیوم نے  بتایا کہ ویری فیکیشن کے بعد ہم ایک شناختی کارڈ پر صرف 20 کلوگرام تک آٹا  دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹور انتظامیہ کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر ماہانہ 40  کلوگرام آٹا رعایتی نرخوں پر ملے گا جبکہ سٹور اہلکار 20 کلو گرام سے زیادہ نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی 2 تیلوں کے لئے عوام سارا دن خوار ہوتے ہیں،اس کے باوجود انہیں آٹا میسر نہیں ہوتا ہے -

مزید :

پشاورصفحہ آخر -