پشاور‘ موٹر سائیکل کے ذریعہ منشیات سمگل ہونیوالا گرفتار

  پشاور‘ موٹر سائیکل کے ذریعہ منشیات سمگل ہونیوالا گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) تھانہ متنی پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات پشاور سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق اورکزئی اتمانخیل سے ہے جو موٹر سائیکل پر متنی کے اطراف میں مخصوص گاہک کو چرس سپلائی کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ متنی پولیس کو ملنے والی اطلاع پر ایس ایچ او عمران اللہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات پشاور کے مختلف علاقوں میں مخصوص گاہک کو سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت شاکر ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق اورکزئی اتمانخیل سے ہے جو موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات مخصوص گاہک کو سپلائی کی کوشش کر رہا تھا جس کے قبضہ سے تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -