اقلیتی برادری کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے‘حاجی زبیر علی 

  اقلیتی برادری کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے‘حاجی زبیر علی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ اقلیتی برادری  کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے‘مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت اجلاس میں خطاب گذشتہ روز اقیلتی برادری کے ایک وفد جس میں پرویز  اقبال‘ پرویندرسنگھ‘ پال مسیح‘مسعو د‘وسیم اختر‘ چھوٹے لعل‘ پرویز لعل اور دیگر کے ساتھ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں ایک ا جلاس کا انعقاد کیا  جس میں ا قلیتی برادری نے اپنے مسائل سے میئر پشاور کو آگاہ کیا جس میں پراجیکٹ آف سکیم‘ مذہبی پلیس کی رینویٹ‘اسکالرشپ‘بیوہ فنڈ اور مختلف ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن  پشاور اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے‘ انہوں نے اس موقع پر اقلیتی برادری کے مسائل سننے کے بعد انکے حل کی یقین دہانی کرائی‘انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -