در جہ دوم گھی کی قیمت20روپے  فی کلو تک بڑھ گئی

در جہ دوم گھی کی قیمت20روپے  فی کلو تک بڑھ گئی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)در جہ دوم گھی کی قیمت20روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔510والاگھی 530روپے فی کلو کا ہوگیا۔مہنگائی میں دن بدن اضافہ جاری، روز مرہ اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھنے لگیں۔ مختلف کمپنیوں کا درجہ دوم گھی 20 روپے مزید مہنگا ہو گیا، قیمت510روپے سے بڑھا کر 530روپے کلو کر دی گئی، قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔16کلو گھی کا پیکٹ 8100سے بڑھ کر8350روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب کریانہ مرچنٹس نے گھی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

مزید :

کامرس -