پاکستان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،عظمیٰ بخاری

 پاکستان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ  اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔عمران خان نامی پروجیکٹ کی ناکامی کے بعد معاشی و اخلاقی عدم استحکام آیا،سابق حکومت کی جانب سے وقت پر ایل این جی نہ خریدنے سے بیس ڈالر کا نقصان ملک کو اٹھانا پڑا،عمران خان کی حکومت نے اٹھارہ پاور پلانٹ بند رکھے گئے جس سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا،پنجاب میں آٹے پر سبسڈی دی جارہی ہے،پیٹرول کی قیمت بہت تکلیف میں بڑھا رہے ہیں کچھ دیر کیلئے قیمتیں بڑھیں،ڈالر کی قیمت میں استحکام لاکرچیزوں کی قیمتوں میں کمی لائیں گے،آج جن مشکل حالات کا سامنا ہے اس میں عوام کو عمران خان کا گریبان پکڑکر پوچھنا چاہیے کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں وہ کہاں ہیں،مشکل وقت (ن) لیگ نہیں بلکہ اس آدمی کی وجہ سے ہے جو سیاسی شعبدہ باز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمی بخای نے کہاکہ اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔


عمران خان نامی پروجیکٹ کی ناکامی کے بعد معاشی و اخلاقی عدم استحکام آیا،عمران خان کے پاس سب کچھ ہے بس ضمانت نہیں تھی جو قائد انقلاب ضمانت لئے پھر رہے ہیں۔شہبازشریف نام کا ایسا شخص جسے چار سال سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

،شہبازشریف کو دو سال جیل میں رکھنے کے بعد اب بطور وزیراعظم پاکستان اوروزیر اعلی پنجاب قانون کے حوالے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کے انڈر ہیں تو شہبازشریف اور حمزہ شہباز ریلیف نہیں مانگ رہے۔عدالت میں پیش ہونے کے بعد شہبازشریف نے لوڈ شیڈنگ پر ہنگامی میٹنگ طلب کی،بیوروکریسی نے کاغذوں اور لفظوں سے رپورٹ دی تو  شہبازشریف نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔

،جو کہتے شہبازشریف نے بجلی زیادہ بنا دی تو آج پی ٹی آئی والوں کو پتہ چلا ہوگا کہ آبادی اور موسم کے مطابق بجلی کی ڈیمانڈ بڑھی،وقت پر حماد اظہر نے ایل این جی جب آٹھ ڈالر پر مل رہی تھی تو نہیں خریدی جس سے بیس ڈالر کا نقصان ملک کو اٹھانا پڑا،حماد اظہر کی حکومت میں اٹھارہ بجلی کے یونٹ بند رہے تو کچھ نہیں کیا، پہلے دور میں بائیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر منصوبے طلب سے زیادہ بنائے، حماد اظہر نے کس کیلئے اٹھارہ پاور پلانٹ بند رکھے،پی ٹی آئی والے جو مہنگائی پر سکھاتے تھے کہ پیٹ پر پتھر باندھ لیں انہوں نے 64روپے ڈالر کے مقابلے میں نیچے گرایا،ہمیں اپنی سیاست نہیں بلکہ ملک کو بچانا ہے۔عمران خان کبھی ایٹم بم،کبھی ٹکڑے تو کبھی فوج کو ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکے،ملک کو پہلے بھی ہم نے سنوارا پہلے بھی بچایا اب بھی بچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بزدار ایڈمنسٹریشن نے کے پی کی مرغیوں نے آٹا کھا لیا لیکن عوام کو آٹا نہیں دیاگیا،پنجاب میں آٹے پر جو سبسڈی دی جارہی ہے۔پنجاب میں نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کررہے ہیں نان اور روٹی کی قیمت کو کم کرینگے۔پیٹرول کی قیمت بہت تکلیف میں بڑھا رہے ہیں کچھ دیر کیلئے قیمتیں بڑھیں،ڈالر کی قیمت میں استحکام لاکرچیزوں کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کریں گی۔قوم سے اپیل ہے کہ آج جن مشکل حالات کا سامنا ہے اس میں عمران خان کا گریبان پکڑکر پوچھنا چاہیے کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں وہ کہاں ہیں۔مشکل وقت (ن) لیگ نہیں بلکہ اس آدمی کی وجہ سے ہے جو سیاسی شعبدہ باز ہے۔عمران خان اپنے وزرا کو کانٹے بکھیرنے پرشاباش دیتے ہیں۔عمران خان عوام کی تکلیف کا مزا لے رہا اور ذہنی مریض شادیانے بجا رہا ہے،ذہنی مریض عمران خان نہ پاکستانی ہے اور نہ ہی انسان ہو سکتا۔پیٹرول کی قیمتوں کا بوجھ وفاقی حکومت اور پنجاب کابینہ و اعلیٰ عہدیدار بھی برداشت کریں گے۔بجٹ عوام کو ریلیف دے گا قیامت تھی قیامت ہے وہ فلم چل رہی ہے۔جہانگیر ترین اور علیم خان ن(لیگ) کی اے ٹی ایم نہیں ہیں ہم اپنا گھر چلا سکتے ہیں،کوشش کررہے ہیں محنت سے ملک کو بحران سے نکالیں۔

مزید :

کامرس -