پنجاب یونیورسٹی، 25 مئی کو ملتوی امتحانات 14 جون کو ہونگے

پنجاب یونیورسٹی، 25 مئی کو ملتوی امتحانات 14 جون کو ہونگے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25مئی 2022کو ملکی حالات کے پیش نظر ملتوی ہونے والے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ٹو، ایل ایل بی (تین سالہ پروگرام) پارٹ ٹو، ایل ایل بی (پانچ سالہ پروگرام) پارٹ ٹو اور فور، ایم ایس سی ریاضی پارٹ ٹواور ایم ایڈ (جنرل اینڈ سائنس) پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2021ء، ایم ایس سی آئی ٹی (فرسٹ ائیر) اور ایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام) پارٹ ون سیکنڈ اینول 2021ء، بی ایس (چار سالہ پروگرام) پہلا اور پانچواں سمسٹر، ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس (دوسالہ پروگرام) فرسٹ سمسٹر، بی بی اے (چار سالہ پروگرام) فرسٹ سمسٹر، ایم ایس سی آئی (فرسٹ سمسٹر)، بی ایس کمپیوٹر سائنس(چار سالہ پروگرام)فرسٹ سمسٹر، بی ایڈ (1.5سالہ پروگرام)فرسٹ سمسٹر، ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ پروگرام) ففتھ سمسٹر، بیچلر آف سائنس ایجوکیشن (آنرز)(چار سالہ پروگرام) پہلا اور پانچواں سمسٹر، اے ڈی بیچلرز(دوسالہ پروگرام) فرسٹ سمسٹر، بی بی اے (دو سالہ پروگرام) فرسٹ سمسٹر اور ایسو سی ایٹ ڈگری سائنس ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ (دوسالہ پروگرام) فرسٹ سمسٹر فال 2021ء کے امتحانات اب 14جون 2022کو ہوں گے۔ 

تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔  

مزید :

کامرس -