گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ریسرچ سیمینار

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں ریسرچ سیمینار

  

لاہور(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں گزشتہ روز عارفہ سیدہ ہال میں شعبہ اردو نے بی ایس اردو کی طالبات  کے لئے ایک ریسرچ سیمینار کا انعقاد کیا۔ موضوع، ادبی تحقیق کے لیے معیاری موضوع کا انتخاب، پر  ڈاکٹر محمد کامران ڈائریکٹر ادارہ زبان وادبیات، پنجاب یونیورسٹی لاہور نے نہایت عمدہ گفتگو  کی اور دلچسپ انداز میں موضوع سے متعلق معلومات فراہم کیں۔تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر، وائس پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ گلریز نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔نظامت  کے فرائض ڈاکٹر شائستہ حسن نے بہ حسن وخوبی ادا کیے۔تقریب کے آخر میں  مہمان خصوصی  کی خدمت میں شعبہ اردو نے پھول پیش کیے اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -