ذخیرہ اندوزی کے خلاف منصوبہ بند ی کی جائے، حنید لاکھانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لیئے جامع پلان تیار کیا جائے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے مارکیٹوں پر یکساں پرائس لسٹیں آویزاں کی جائیں اور پرائس کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو حکومتی نرخوں پر مارکیٹوں میں تمام اشیاء کی فراہمی وفروخت کو یقینی بنانے کے لیئے پابند بنا یا جائے ڈپٹی کمشنرز اور پوری ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شہروں اور منڈیوں میں قائم گوداموں میں رکھے ہوئے مال کی تفصیلات معلوم کرے اور جو کوئی بھی ذخیرہ اندوزی جیسا گھٹیا کام کرتا ہوا پایاجائے اس کے خلاف سخت کاروائی کریں تا کہ دوسروں کو سبق حاصل ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا