پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ مندی کا رجحان غالب رہا

  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ مندی کا رجحان غالب رہا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ مندی کا رجحان غالب رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس میں 1547پوائنٹس یعنی 3.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے سرمائے میں بھی191 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔30 مئی ہفتے کواسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جب کہ منگل کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد مندی کا سلسلہ جاری رہا جو جمعہ تک برقرار رہا۔آخری 3 روز میں انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس گرگئے۔اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی منفی رجحان غالب رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -