فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کی سکھر برانچ کا افتتاح

  فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کی سکھر برانچ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین نے فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان برانچ سکھر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور نے کہا کہ اب سکھر ریجن کے عوام اور وکلا کو شرعی اورحدود کیسوں کی سماعت کے لیے کراچی جانا نہیں پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ تمام ہائی کورٹس میں پہلے ہی کیسوں کا دباؤ ہے اور فیڈرل شریعت کورٹ سکھر برانچ سے یہاں کے عوام کے لیے آسانیاں ہونگی۔انھوں نے کہا کہ سکھر میں سیاحت کے لیے بہت کچھ نظر آیا لیکن انہیں اجاگرنہیں کیا گیا تاہم اگر یہاں کی سیاحت کی تشہیر کی جائے تو سکھر ریجن کی معیشت مضبوط ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی ثقافت زندہ ہے اورسکھر کی سیاحت کے بارے میں آگاہی نہ فراہم کرکے پاکستان کے عوام کو ان مقامات سے دور رکھا گیا۔اس موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شفیع محمد چانڈیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر میں شریعت کورٹ کا کھلنا خوش آئند عمل ہے اور ہائی کورٹ بھی شریعت کورٹ کے فیصلوں کو مانتی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ شریعت میں یہ ہے کہ لڑکی کی بلوغت میں شادی ہو،قانون میں یہ ہے کہ شادی کے لئے 18 سال لڑکے یا لڑکی کی عمر ہو تاہم ایسے مسائل شریعت کورٹ حل کرے گی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مطالبہ کیا کہ اس عدالت کی باڈی کو جلد مکمل کیا جائے۔