کراچی، نیا گولیمار میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

  کراچی، نیا گولیمار میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نیا گولیمار میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول محمد ابراہیم شادمان ٹاون کا رہائشی تھا، جس کا خواجہ اجمیر نگری میں اپنا کاروبار ہے، قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔پولیس کا قتل کی واردات سے متعلق کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے۔ گاڑی پر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا، گاڑی مقتول کا ڈرائیور چلا رہا تھا جو محفوظ رہا۔پولیس کے مطابق مقتول سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی، واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -