پولیسنگ اقدامات میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی،آئی جی سندھ 

  پولیسنگ اقدامات میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی،آئی جی سندھ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل لفتنگ اور چھینا جھپٹی میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے۔ہفتے کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پہلا اعلی سطح اجلاس ہو ا۔سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں منعقدہ اجلاس میں صوبے بھر سے تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبے امن وامان  میں امن وامان کی صورتحال کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیسنگ اقدامات میں میرٹ کو ترجیح دی جائے۔عوام دوست اور موثر پولیسنگ کے لیئے غیرجانبدارانہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں ہدایت کی کہ گٹکا ماوا مین پوری اور نارکوتکس کے مذموم کاروبار سے منسلک عناصر کی فہرستیں تیار کرکے فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔آئی جی سندھ نے موٹر سائیکل لفتنگ اور چھینا جھپٹی میں ملوث گروہوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کیسز کی تفتیش کو واقعاتی اور عینی شواہد کے ساتھ ساتھ فارنزک تیکنیکس کی بدولت نتیجہ خیز اور کامیاب بنایا جائے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -