کانگو، لمپی سکن وائرس کا خطرہ، مویشیوں کی نقل وحمل کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار 

کانگو، لمپی سکن وائرس کا خطرہ، مویشیوں کی نقل وحمل کیلئے ویکسی نیشن ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) کانگو،لمپی سکن بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ،مویشیوں کی نقل و حمل کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قراردے دیاگیاہے،عیدالاضحی پر مویشیوں کی نقل و حمل کے پیشِ نظر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے گائیڈ لائنز کا اجرا ء کر دیا گیا ہے۔ مویشیوں کی نقل و حمل سے کانگو بخار اور لمپی سکن بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتاہے، تمام سفارشات محکمانہ انتظامی افسران، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ شاہرات اور محکمہ پولیس کو ارسال کر دی گئی ہیں۔مویشی منڈیوں میں داخلے، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل و حمل کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اورویٹرنری کیمپس میں علاج معالجہ، ہنگامی طبی امداداور جانوروں کے حمل کی تشخیص کی جائیگی۔منڈیوں و چیک پوسٹوں پر چیچڑ مار سپرے مہم چلائی جائے گی۔موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں اور لیبارٹریز کی مدد سے تشخیص و علاج کا عمل بھی جاری رہے گا۔اس حوالے سے صوبائی سطح پر قصاب حضرات کو کھالوں کی حفاظت بارے سیمینار کا انعقاد بھی محکمانہ پلان کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

کانگو وائرس

مزید :

صفحہ آخر -