بجلی،پٹرول کو مہنگا کرنے کا بوجھ سب پر پڑے گا، ڈاکٹر نوید الٰہی

بجلی،پٹرول کو مہنگا کرنے کا بوجھ سب پر پڑے گا، ڈاکٹر نوید الٰہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈاکٹر نوید الٰہی چئیرمین عوام تحفظ موومنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کو مہنگا کرنے کا سارا بوجھ غریب امیر کی تفریق کے بغیر سب پر ڈال دیا گیا ہے۔ضرورت اس امر کہ ہے کہ سب طبقات اپنے اپنے اخراجات کو کم کریں اور ان مشکل حالات میں اپنا حصہ ڈالیں۔  لینڈ کروزر سے لیکر ہیلی کاپٹر کے استعمال کے رسیا حکمرانوں، افسران، خاص طور پر جرنیل، حتی کہ اپوزیشن لیڈر، جیسا کہ عمران خان، کو ملکی حالات، معاشی مشکلات اور عوام کے جذبات کا احساس کرنا چاہئیے۔ تمام سرکاری افسران سے ایک سے زائد گاڑیاں واپس لی جائیں۔ جرنیلوں سے وی 8 لینڈ کروزر اور ویگو ڈالے واپس لئیے جائیں۔ عمران خان  پر کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی لگائی جائے۔پچھلے سال آئی اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں طاقتور مراعات یافتہ طبقہ جس میں سیاستدان، جاگیردار،سرمایہ دار اور ملٹری شامل ہیں وہ ساڑھے سترہ ارب ڈالر کی غیر منصفانہ مراعات لیتے ہیں یہی طبقہ قرضہ لینے جاتا اور آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر بوجھ ڈالتا ہے۔ان اقدامات سے جہاں بچت ہو گی، وہاں منصفانہ نظام کی جھلک بھی نظر آئے گی۔ امیر اور غریب کی تفریق کم ہو گی اور عوام کے جذبات کا بھی احترام ہو گا۔ متوسط طبقے اور غریب عوام کی اشک شوئی ہو گی۔ مزید عملی اقدامات کے ضمن میں نوید الہی نے تجاویز دیں کہ بجلی بچانے کے لئے مارکیٹز اور بازار صبح 8 بجے کھلیں اور 5 بجے شام بند ہوں۔ سرکاری دفاتر میں پانچ روز کام ہو تاکہ بجلی اور پٹرول کی بچت ہو۔ 2000cc سے بڑی گاڑیوں کو صرف ہائی آکٹین ڈلوا نے کی اجازت ہو جس کا ریٹ سپر پٹرول سے زیادہ ہے۔ سپر کا ریٹ کم کر دیا جائے۔ آٹا، دال، گھی، چاول اور چینی کی قیمتیں کم کر دی جائیں جس سے 80% عوام کی 80 % پریشانی کم ہو جائے گی۔

ڈاکٹر نوید الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -