سعودی عرب میں کورونا سے دوافراد جاں بحق،775نئے کیس رپورٹ

سعودی عرب میں کورونا سے دوافراد جاں بحق،775نئے کیس رپورٹ

  

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے775نئے کیسز منظر عام پر آئے جبکہ دو  افراد کی ہلاکت ہوئی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ کرونا وبا کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ 69 ہزار 426 کیسز سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ کرونا کے سبب گزشتہ روز دو اموات واقع ہوئیں جس کے سبب کل اموات 9151 ہو گئی۔ان نئی کیسز میں سب سے زیادہ 234 جدہ سے، اس کے 207 ریاض، 66 دمام اور 29 مدینہ سے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ متعدد شہروں میں بھی 20 سے کم کرونا مثبت کیسز سامنے آئے۔وزارت کے مطابق ان حالیہ کیسز میں 78کی حالت تشویش ہے۔ وزارت نے کرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ روز 568 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔ جس کے بعد کرونا سے شفا پانے والے افراد کی تعداد سات لاکھ 53 ہزار 403 ہوگئی۔

سعودیہ کورونا

مزید :

صفحہ آخر -