ایران کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل  زادہ پراسرار حالات میں ہلاک 

   ایران کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل  زادہ پراسرار حالات میں ہلاک 

  

تہران (این این آئی) کرج میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل زادہ پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ قدس فورس میں یونٹ 840 کے کمانڈرکی موت گھرکی چھت سے گرنے سے ہوئی جب کہ ایک خاندان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی کے ساتھ نفسیاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی۔باخبر ذرائع نے اشارہ کیا کہ اسماعیل زادہ حال ہی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کرنل صیاد خدائی قریب سمجھے جاتے تھے۔ کرنل خدائی کو گذشتہ ماہ تہران میں ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اسماعیل زادہ

مزید :

صفحہ اول -