توصیف عباسی تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر 

 توصیف عباسی تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر 

  

 اسلام آباد (این این آئی)توصیف عباسی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیئے گئے اس سلسلے میں توصیف عباسی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے جاری کیا گیا۔سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف تقرری پر توصیف عباسی کو مبارکباد دی۔توصیف عباسی نے کہاکہ میری ادنی کاوشوں کو سراہنے اور مجھے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے ذمہ داری سونپنے پر قیادت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، بھرپور کوشش ہو گی پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتروں۔

توصیف عباسی

مزید :

صفحہ اول -