بھارت کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل بندکرے،صدرمملکت 

    بھارت کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل بندکرے،صدرمملکت 

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے 10 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کرے، بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ 

عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -