توڑ پھوڑ معاملہ،اسد عمر، صداقت عباسی  راجہ خرم، علی اعوان کی عبوری ضمانتیں منظور

 توڑ پھوڑ معاملہ،اسد عمر، صداقت عباسی  راجہ خرم، علی اعوان کی عبوری ضمانتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑپھوڑ معاملے پو اسد عمر، صداقت عباسی، راجہ خرم، علی اعوان کی 20 جون تک عبوری ضمانتیں منظورکرلیں۔کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔پی ٹی آئی رہنما ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔عدالت نے اسد عمر اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج ایف آئی آر میں ضمانتیں منظور کیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔
عبوری ضمانتیں 

مزید :

صفحہ اول -