مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید ایک کو زخمی کردیا
سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران جنوبی ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں ریشی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو کیمیائی مواد کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے ملبے سے برآمد ہونے والی شہید نوجوان کی لاش شناخت کے قابل نہیں تھی فوجیوں کی فائرنگ سے علاقے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کاآپریشن جاری تھا قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
کشمیری شہید