دریائے چناب میں نہاتے لڑکی سمیت 4افراد ڈوب گئے،3جاں بحق
چناب نگر(نامہ نگار)دریائے چناب میں نہاتے ہوئے لڑکی سمیت چار افراد ڈوب گئے، ایک کو زندہ نکال لیا گیا تین جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق محلہ دلخوشاب چنیوٹ کے ایک ہی خاندان کے رہائشی دریائے چناب پر سیر کے لیے گئے گرمی کی شدت کے باعث دریا میں نہاتے ہوئے ایک بچہ دو لڑکے اور ایک لڑکی پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچا اور ایک تیرہ سالہ لڑکے ثقلین ولد نوید کو پانی سے زندہ نکال لیا، جبکہ پندرہ سالہ لائبہ دختر شفیق، اٹھارہ سالہ حسن ولد بوٹا، آٹھ سالہ عبداللہ ولد عابد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ریسکیو 1122کے عملہ نے سرچ آپریشن کر کے نعشوں کو دریا سے نکال کرڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا واقعہ کی اطلاع سنتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا قابل ذکر یہ بات ہے کہ دریائے چناب پر حکومت کی طرف سے نہانے پر پا بندی ہے۔
4 افراد ڈوب گئے