قلات میں طویل خشک سالی کے ستائے لوگوں نے نماز استسقا ادا کی
قلات(این این آئی) قلات میں طویل خشک سالی کے ستائے لوگوں نے نماز استسقا ادا کی، نماز استسقا میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اللہ تعلی کے حضو ر سربسجود ہوکر اپنے گناہوں سے معافی طلب کی۔تفصیلات کے مطابق قلات میں طویل خشک موسم سے تنگ شہریوں نے باران رحمت کے لئے نماز استسقا ادا کی، اس موقع پر رکت آمیز مناظر دیکھنے کو ملی شہریوں نے گڑ گڑا کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کئے نمازاستسقاٰ اتوار کے روز بھی ادا کیا جائے گا قلات میں ہفتے کے روز نماز استسقا کی امامت سید احمد شاہ نے کی۔
نماز استسقا