ایرانی عالم دین پر نماز جمعہ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ملزم گرفتار

  ایرانی عالم دین پر نماز جمعہ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ملزم ...

  

تہران(این این آئی)ایران کے وسطی شہر اصفہان میں ایک نوجوان نے قدامت پسند ایرانی شیعہ عالم دین پر نماز جمعہ کے دوران حملہ کر دیا تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے۔ اصفہان میں نماز جمعہ کے امام آیت اللہ یوسف طبطبائی نژاد جو شہر میں ایرانی سپریم لیڈرکے نمائندے سمجھے جاتے ہیں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ایک نوجوان جس کو شاید کوئی مسئلہ تھا نے اچانک مجھ پر حملہ کردیا۔ اس کے حملے سے مجھے گردن پر چوٹ آئی مگر اسے پکڑ لیا گیا۔ اس حملے کے محرکات کی چھان بین جاری ہے۔

ایرانی عالم دین

مزید :

کراچی صفحہ آخر -