حمزہ شہبازسے عبدالرحمن کانجو کی ملاقات

حمزہ شہبازسے عبدالرحمن کانجو کی ملاقات

  

ملتان(سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے وزیر اعلی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ہاؤس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو۔سعد خورشید خان کانجو۔ شیخ آصف قریشی نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ عوام جانتی ہے کہ اس تباہی سے کوئی جماعت پاکستان کو نکال سکتی ہے تو وہ ن لیگ ہے۔  ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے، مہنگائی نے پچھلے 4سال  سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔ انشائاللّہ مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی حکمران چاہتے تھے کہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہو جائیں ا۔پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا۔ ونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بے دردی سے خرچ کیا گیا۔ ترقیاتی کام کروانا ہمارا فرض ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے گذشتہ 5 سالہ دور حکومت میں بھی خدمت کا سفر جاری رہا ترقیاتی کاموں کو سوچ سمجھ کر روک دیا گیا۔پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا، ہم یہ زنجیریں توڑیں گے ہ ایک منصوبہ تھاکہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا جائیاور معاشی طور پر ایسی مشکلات پیدا کی جائیں کہ پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا جائے۔ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش کی گئی۔70سالوں میں کسی نے بھی سیاسی جماعت یا حکمران نے اداروں کے ساتھ اختلافات کے باوجود اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کیا۔ہمیں تو آئے ہوئے 45 دن ہوئے ہیں۔گزشتہ 4سال لوگوں نے عیاشیاں کیں، کرپشن کی، دوائیوں کھانے پینیکی اشیا، گندم اورچینی سمیت ہر معاملے میں پیسہ بنایا گیا ہے۔ہم اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہونگے۔پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع کیلئے پر عزم ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -