رشتہ داروں نے بزرگ مار ڈالا، ڈیرہ، حادثہ، بہن بھائی جاں بحق 

رشتہ داروں نے بزرگ مار ڈالا، ڈیرہ، حادثہ، بہن بھائی جاں بحق 

  

 ڈیرہ غازیخان،کوٹ ادو(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر)پختہ سڑک کو توڑکر نالی بنانے سے منع کرنے پر مسلح رشتہ داروں نے بزرگ کو تشدد کر کے مار ڈالا،پولیس نے5 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ چاہ دولت والا میں (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 خادم حسین بھٹہ پختہ سڑک کدال کے ساتھ توڑ کر وہاں نالی بنانا چاہ رہا تھا جس سے اس کے رشتہ دار ابراہیم بھٹہ نے منع کیا،خادم حسین بھٹہ کے بضد ہونے پر ابراہیم بھٹہ کے بیٹے اقبال بھٹہ نے 15 پر کال کر دی جس کا خادم حسین نے برا مناتے ہوئے اپنے  بیٹوں شاہدبھٹہ، جایوبھٹہ سمیت دیگرساتھیوں رضوان بھٹہ اور طارق بھٹہ کو بلا لیا جنہوں نے ابراہیم بھٹہ کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا،مکا سینے میں لگنے سے ابراہیم بھٹہ پختہ سڑک پر گر کر بے ہوش ہو گیا،ابراہیم بھٹا کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو بعدازاں اسے نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا جہاں وہ پہنچتے ہی دم توڑ گیا،پولیس  سٹی کوٹ ادو نے ابراہیم بھٹہ کے بیٹے اقبال بھٹہ  کی مدعیت میں تمام ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر 430/22زیر فعہ 302/148/149درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں اثنائپل شوریہ سمینہ چوک پر ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی،دو چھوٹے بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پل شوریہ سمینہ روڈ پر ڈیرہ جانے والے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل پرسواروں کو کچل ڈالا،حادثہ کے نتیجہ میں دو چھوٹے سگے بہن بھائی 8 سالہ اعظم خالد اور 5 سالہ یسراخالد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ارسلان خالد اور بشری خالد سمیت موٹر سائیکل سوار محمد جاوید شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کردو ڈیڈ باڈیز اور تینوں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -