ڈائر یکٹر کالجز کی سیٹ پر تقرری،دوافسر آمنے سامنے

ڈائر یکٹر کالجز کی سیٹ پر تقرری،دوافسر آمنے سامنے

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)ڈائریکٹر کالجز کی سیٹ پر تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سابق ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد کو اہم ذمہ داری سونپنے اور (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

مشاورت کے لیے کل لاہور طلب کر لیا۔ غیر قانونی طور پر برجمان ڈائریکٹر کالجز وسیم نے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے سیاستدانوں کے گھروں میں ڈیرہ ڈال لیے۔ رات گئے لیگی رہنما پر برداری کا دباو بڑھا دیا۔ تفصیل کے مطابق تین دن گزرنے کے باوجود ڈائریکٹر کالجز کی سیٹ پر تقرری کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔ دونوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔ غیر قانونی طور پر قائم ڈائریکٹر کالجز محمد وسیم نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا۔ مقامی لیگی نمائندگان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رات گئے کئی لیگوں کو اپنی وفاداری کا یقین دلاتے ہوئے سیٹ  پر برقرار رکھنے کے وعدے کرتا رہا تاہم مبینہ طور پر ایک لیگی نے منہ پر کھری سناتے ہوئے کہا کہ چار سال تک تحریک انصاف کے وفاقی وزیر زرتاج گل۔ حنیف پتافی کے ایما پرہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والے اب کس منہ سے ہمیں بے وقوف بنا رہے ہو۔ ملتان۔ ڈیرہ۔ جام پور۔ ودیگر علاقوں کے دوستوں کے علاوہ برادری کو دباو بھی بڑھا دیا۔ دوسری طرف اس بے یقینی صورت حال اور محاذ ارائی پر حال ہی میں گریڈ بیس میں ترقی پانے والے سابق ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد کو مبینہ طور پر پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپنے یا معاملہ کی مشاورت کے لیے اج پانچ جون بروز سوموار کو صبح دس بجے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نبیل احمد نے طلب کر لیا۔ دوسری طرف تعلیمی حلقو ں اور پروفیسرایسویسی ایشنوں کی تنیظمیوں نے میرٹ پر گریڈ بیس کی اسامی پر اہل امیددار کی تقرری کرکے اعلی تعلیم یافتہ کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -