متنازعہ بیانات،عمران خان کیخلاف پی پی سراپا احتجاج

  متنازعہ بیانات،عمران خان کیخلاف پی پی سراپا احتجاج

  

بہاولپور،خانیوال(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو،نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر 5جون شام 5بجے رضائے مصطفی چوک (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

سے پاکستان'' کھپے ''ریلی نکالی جائے گی اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی کے رہنماں را ؤفرقان احمد، رانا خالد محمود، مہر مظہر رخسار ایڈووکیٹ،ارشاد احمد گادھی، را رفیق ساجد، اور دیگر نے پیپلز پارٹی ورکرز اتحاد کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا ہے اسے توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے عمران نیازی اقتدار ختم ہوتے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور مسلسل ملک و قوم کے خلاف زہر اگل رہے ہیں بلکہ ریاستی اداروں کو بھی متنازعہ بنا رہے ہیں انہوں نے  کہا کہ عمران نیازی کے بیانیہ اور ان کے بیانات کی شدید مذمت اور سخت الفاظ میں احتجاج کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور سلامتی کے لیے جدوجہد کی بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے موقع پر سندھ کے اندر شدید ردعمل تھا لیکن آصف علی زرداری نے اس وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک و قوم کی یکجہتی کوبچایا  پیپلز پارٹی پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی پاکستان کھپے ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹی تشکیل دے دی گئی 5جون کو شام 5بجے رضائے مصطفے چوک سے ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے گی اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے لیکن خانیوال میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ورکرز خاص طور پر چھوٹے ملازمین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا بلدیہ اور پٹوارخانہ میں مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اس حوالے سے اعلی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا اجلاس میں ملک طارق حسین کھوکھر، ملک اختر عندلیب، مشتاق حسین گیلانی، محمد صفدر، محمد اسماعیل، ارشد رحمانی، حکیم الدین،اور دیگر عہدیداروں، کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عمران خان کیخلاف دوبئی چوک تاختم نبو ت چوک (فوارہ چوک) تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ریلی کی قیادت ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فاروق  علی مغل نے کی۔ اس موقع پر ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فاروق علی مغل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کا عمران خان اقتدار کی لالچ میں ملکی اداروں اور پاک فوج کے خلاف جو کچھ بیانیہ دے رہے ہیں در اصل میں ملک دشمن عناصر کی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سید سعید الدین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا انشا اللہ تعالی پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا اور ملک دشمن عناصر ناکام ہونگے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی داروں کا احترام کیا ہے یوٹرن کے اس بیان کی ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر سٹی کے نائب صدر عامر عباسی ظفر خان احمد فراز غلام عباس بلوچ وہاب قریشی عرفان عباسی خرم شہزاد جون پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے ڈویژنل صدر صاحبزادی سائرہ عباسی ڈاکٹر نیاز بھی موجود تھے۔ آخر میں سید سعید الدین نے ملک کی سلامتی اور پاک فوج کے حق میں خصوصی دعا کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -