مہنگائی کا طوفان،غریبوں کی سانسیں بند،اورنگزیب کھچی

مہنگائی کا طوفان،غریبوں کی سانسیں بند،اورنگزیب کھچی

  

میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر اور مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے ثمرات عوام کے دکھوں کامداوا کرتے ہیں مگر(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 شخصی آمریت اور من مانیاں عوام کے دکھوں میں اضافے کا موجب بنتی ہیں بیرونی مداخلت اور سازش سے آئی حکو مت نے 50 روز میں ہی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے گھریلو بجٹ پر منفی اثرات ڈالے ہیں لوگ پریشان ہے کہ ابھی جو حکومت ان کو تکلیف دے رہی ہے وہ آگے جاکر کیا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی مصیبت میں روز بروز اضافہ کر رہی ہے بیرونی آقاں کو خوش کرنے کے لیے ہر وہ کام کررہی ہے جو آمریت کے دور میں ہوتا ہے کیونکہ اس معاشی تکالیف پر اتحادی پارٹیوں کی چپ کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے جن کے انقلابی دعوے دھرے کے دھرے رہ  گئے ہیں اور ان کے چہرے بے نقاب ہورہے ہیں کہ وہ وزارتیں چاہتے ہیں ان کا کوئی منشور نہیں انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ روزکم ہورہا ہے۔ڈالر کی قیمت اور مہنگائی بڑھ رہی ہے مگر حکومت کو اپوزیشن کی پڑی ہوئی ہے اور وہ اس سے پرامن احتجاج کا حق جو بنیادی انسانی حق ہے بھی چھیننے کی کوشش کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ ان امور کی روشنی میں بجٹ سے اچھی توقعات کرنا فضول ہے یہ وقت فریش مینڈیٹ لینے کا ہے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سلمان خان بھابھہ،تحصیل کوآرڈینیٹر شیخ وسیم احمد۔جاوید خان جوئیہ۔زبیر خان جوئیہ۔اور دیگر رہنما موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -