رشوت وصولی پر سب انسپکٹر معطل 

رشوت وصولی پر سب انسپکٹر معطل 

  

عبدالحکیم(سٹی رپورٹر)رشوت ستانی کے الزام پر سب انسپکٹر معطل کردیاگیا۔ (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس نے رشوت ستانی کے الزام پر ماڈل پولیس اسٹیشن عبدالحکیم میں تعینات سب انسپکٹر اکرام شاہ کو معطل کر دیا ہے۔ سب انسپکٹر مذکور اکرام شاہ نے مبینہ طور پر ایک جائز کام کے لے 15ہزار روپے رشوت طلب کی اور اپنے پرائیویٹ ملازم آصف کے زرینہ مزید رشوت کا مطالبہ کرتا تھا سائل نے اس واقعہ کی وڈیو ریکارڈنگ کر لی۔ بعد ازاں مقامی میڈیا نے رسوت ستانی کے اس واقعہ کو ہائی لائیٹ کیا۔ جس پر خبروں کی اشاعت کے بعد ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس نے مذکورہ کرپٹ تھانیدار کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور فوری محکمانہ انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -