ریڈیو پاکستان،آصف خان کا 35سالہ کیرئیر اختتام پذیر

ریڈیو پاکستان،آصف خان کا 35سالہ کیرئیر اختتام پذیر

  

ملتان(سٹی رپورٹر)آصف خان کھیتران جیسی شخصیات اداروں کے وقار کی علامت ہوتے ہیں جو ادارہ جاتی امور کو احسن انداز میں انجام دینے کے ساتھ ادارے کے وقار کو بڑھاتے ہیں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 آصف خان کھیتران نے ریڈیو پاکستان  میں  35 سالہ کیرئیر میں جذبے،لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی مثالی خدمات سر انجام دیں، انہوں نے اس خطے کی ثقافت میں مثالی کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان سنٹر و کنٹرولر پروگرام آصف خان کھیتران کی 35 برس بہترین خدمات کی انجام دہی کے بعد موقع پر ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے روز علم وادب فن وثقافت کے فروغ کیلئے سرگرم پلیٹ فارم بزم احباب کے وفد میں شامل اراکین وعہدیداران ادباء ، دانشور صحافیوں نے ان کے آفس میں ملاقات کے موقع پر کیا، عزت و احترام سے بخیر و خوبی 35 برس خدمات سر انجام دیکر ریٹائر ہوئے پر پھول پیش کئے اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ اس موقع پر سجاد جہانیہ ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان و کالم نگار نے کہا کہ آصف خان کھیتران کی موسیقی، زراعت، ادب، ثقافت اور ڈرامہ جیسے اہم شعبہ جات  کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کیپٹن (ر) ناصر مہے چیئرمین بزم احباب و نامور سیاسی و سماجی رہنما نے کہا کہ آصف خان محبتوں کا استعارہ ہیں یہ لوگوں سے اور لوگ ان سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔ شوکت اشفاق سینئر صحافی، گروپ جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان نے کہا آصف خان کھیتران بے پناہ صلاحیتوں کے مالک براڈکاسٹر اور انسان دوست شخصیت ہیں، میرے بہترین دوست ہیں ایسے لوگ قابل رشک ہیں۔ محتشم خان ترین صدر بزم احباب نے کہا آصف خان کھیتران کی 35 برس کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ رفیق قریشی وائس چیئرمین بزم احباب و سینئر صحافی نے کہا آصف خان کھیتران ایسا سرمایہ ہیں جن کا ریڈیو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ محمد عثمان مغل فنانس سیکرٹری بزم احباب نے کہا کہ آصف خان کھیتران نام ہے محبت کا، خلوص کا، پیار کا، آپ سرمایہ ہیں اپنے ادارے اور دوستوں کیلئے۔ جام شوکت ممبر بزمِ احباب و سینئر صحافی نے کہا آصف خان سدا بہار شخصیت ہیں، خلوص والے افسر ہیں، اتنی شان کے ساتھ ریٹائر ہونا خوشی کی بات ہے۔ راؤ عمر دراز، مرزا اطہر لطیف اور قاضی مجاہد عباس نے کہا آصف خان کھیتران ہمیشہ تمام سٹاف کے ساتھ محبتوں سے پیش آتے رہے، ان جیسے افسران کبھی کبھی میسر آتے ہیں۔ ساجد علی ملتانی اور مہر ظفر اقبال آرائیں نے کہا آصف خان کھیتران نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا، حوصلہ افزائی اور مواقع فراہم کرتے رہے۔ سجاد کھوکھر سینئر براڈکاسٹر نے کہا مجھ جیسے ہزاروں لوگوں نے آصف خان کھیتران سے ہمیشہ رہنمائی لی، آپ ایک بہترین استاد کا درجہ رکھتے ہیں۔ فیاض احمد اعوان جنرل سیکرٹری بزم احباب  اور انجم خان پتافی ممبر بزمِ احباب و صدر یونین آف جرنلسٹ ملتان نے کہا کہ آصف خان کھیتران اپنی شخصیت میں ایک انجمن کے مثل ہیں ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ ہماری لئے خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ  وہ بزم احباب کا حصہ ہیں، ہم آئندہ بھی ملکر فن و ثقافت اور ادب کیلئے ملکر سرگرم عمل رہیں گے۔آصف خان کھیتران نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سے رفاقت کے دوران بیپناہ عزت واحترام، شہرت اور اپنائیت سمیٹی،یہاں کی یادیں میرے لئے انمٹ ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں اس طرح محبتوں اور خلوص کے ساتھ بھرپور انداز میں  الوداعی دن کو خوبصورت یادگار بنانے اس انداز میں الوداع کہنے پر بزم احباب کے تمام اراکین کا شکرگزارہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اللہ پاک نے ہمیشہ پیار کرنے والے مخلص دوست عطا کئے یہی میرا حاصل ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -