ملتان،حج آپریشن کی تیاریاں،عازمین کی کمپلیکس آمد شروع

ملتان،حج آپریشن کی تیاریاں،عازمین کی کمپلیکس آمد شروع

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان سے حج آپریشن کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جنوبی پنجاب سے عازمین حج کی قلعہ کہنہ قاسم باغ  پر واقع حج کمپلیکس آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے حج کمپلیکس کی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 صفائی ستھرائی کا ٹاسک بھی سنبھال لیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر حج کملیکس کے دفاتر اور عازمین حج کی انتظار گاہ کی مثالی صفائی کی جارہی ہے اور حج کمپلیکس آنیوالی تمام سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تمام سڑکوں کی صفائی کی جارہی ہے۔صفائی ستھرائی کا عمل حج آپریشن کے اختتام تک جاری رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -