تلمبہ واقعہ: تشدد، لاش کی بے حرمتی میں ملوث 71ملزموں پر فردجرم عائد 

  تلمبہ واقعہ: تشدد، لاش کی بے حرمتی میں ملوث 71ملزموں پر فردجرم عائد 

  

 ملتان(خصوصی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے تلمبہ میں ذہنی معذور شخص کو مقدس اوراق جلانے کے الزام(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 پر تشدد کرکے قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے مقدمہ میں ملوث 71 ملزموں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے 8 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی زیر دفعہ 23 اے ٹی اے کی درخواست دی گئی ہے جس پر بحث ہونا باقی ہے۔ یاد رہے کہ مقدمہ کے گرفتار ملزمان ضمانتوں پر رہا ہوچکے ہیں جبکہ متعدد نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ تلمبہ میاں چنوں ضلع خانیوال کے مطابق ملزموں نے ذہنی معذور و مقتول "مشتاق" کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر ڈنڈے، سوٹوں، لوہے کے راڈ سے تشدد کرکے باندھا اور قتل کردیا جس پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 89/22 درج ہوا اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ملزمان سے ڈنڈے، سوٹوں، لوہے کے راڈ کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور ہوا بعد ازاں ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا۔ نامزد ملزمان میں محمد شان، محمد ندیم، قیصر، محمد اعجاز، سناور، محمد سلیم، محمد شفیق، محمد شہباز، محمد کاشف، ناصر عباس، محمد نواز، مشتاق، محمد رئیس، محمد ارشد، محمد آصف، محمد حسنین، اللہ دتہ، عمر حیات،محمد ندیم، یعقوب، قیصر نذیر، محبوب الرحمن، عبدالغنی، انصر ولد صادق، ثقلین، سدا بہار، محمد ریاض، مشتاق احمد، انصر ولد نواز، محمد اسلم، بلال، پرویز اقبال، محمد محسن، عامر،سعید، ندیم، محمد سلیم، ساجد حسین، منظور حسین، سیف اللہ، غلام محمد، علی شیر، اختر، منظور، صفدر، عرفان، جہانگیر، محسن عباس، بشیر، مشتاق احمد، محمد مزمل، محمد راشد، محمد ارشد، یسین، تصور، محمد حسین، منظور، اورنگزیب، اختر،محمد مختیار، محمد رمضان، محمد ارشد عرف کالی، احمد، محمد ارشد ولد یعقوب، مجاہد، رفاقت علی، مطلوب، عدیل احمد، حسنین مظہر، قیصر، محمد فیاض اور وسیم شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -