مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں 

مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں 

  

بہاولپور،اوچ شریف،لیاقت پور،حاصل پور (بیو رو ر پو رٹ،نامہ نگار،نمائندہ پا کستان)پاکستا ن تحریک انصاف بہاولپورکے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

زیراہتمام مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف احتجاجی ریلی پریس کلب بہاولپورکے سامنے نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کررہے تھے۔اس موقع پر ضلعی صدر اصغرجوئیہ‘ سٹی صدر قیوم اعظم‘‘رابعہ ملک‘شہلااحسان‘ رانافرحان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت ریلی کے شرکاء نے بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے جن پر بجلی پیٹرول گھی آتے کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور اورامپورٹیڈحکومت نامنظور کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر سمیع اللہ چوہدری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلط کردہ حکومت نے عوام پرایک ہفتہ میں دوبارپیٹرول بم گرادیاہے سازش کے تحت بنائی گئی یہ حکومت عوام کومہنگائی کے طوفان میں غرق کرنے پرتلی ہوئی ہے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں امپورٹیڈحکومت نے ملکی معیشت کاجنازہ نکال دیاہے انہوں نے کہاکہ جب ملکی معیشت ٹھیک ہورہی تھی توایک ساز ش رچائی گئی اور نااہلوں کے ٹولے کومسلط کردیاگیا۔ جنہوں نے عوام پرمہنگائی کاعذاب نازل کردیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے اس حکومت کومستردکردیاہے یہ نااہل اورسازشی ٹولہ فوری طورپر انتخابات کااعلان کرے اورملک سے انارکی اورانتشار کوختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں دوبار بے مہار اضافہ کومستردکردیا۔اس موقع پر اصغرجوئیہ قیوم اعظم‘رابعہ ملک‘شہلااحسان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آج خود قوم پر مہنگائی بم گرا رہے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہیں امریکہ کی تابعدار حکومت فوری طور پر الیکشن کروائے اور اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پریس کلب لیاقت پور میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا بلال خاور بلوچ، مجاہد خان وزیر، ایازعلی ولائتی،  رانا ایوب اکبر اور وسیم حیدر خان کی قیادت میں کارکنوں نے پی ڈی ایم حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ امپورٹڈ حکومت غریب کش پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلام حکومت 22 کروڑ عوام کا کچومر نکال رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی طور پر ترقی کر رہا تھا مگر ایک سازش کے ذریعے انہیں حکومت سے علیحدہ کردیا گیا مظاہرین میں وقاص وڑائچ، شاہد نذیر، عمران بلوچ، جام سرفراز، وقاص خان، مبین خان، ملک طارق، نسیم خان، نبیل ہاشمی اور ملک حمزہ شامل تھے جنہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے  ۔علاوہ ازیں حاصلپور میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پیڑول کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف  کے کارکنان کا احتجاج، پریس کلب تک احتجاجی ریلی امپورٹڈ حکومت نامنظور نامنظور کے نعرے.حاصلپور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی و رہنما تحریک انصاف امیدوار قومی اسمبلی سید علی زین بخاری ڈاکٹر طلحہ اویس حافظ غفران کی قیادت میں پریس کلب تک ریلی نکالی ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی  اس موقع پر سید علی زین بخاری ڈاکٹر طلحہ اویس حافظ غفران نے کہا کہ منگائی کو کم کرنے کی دعویدار امپورٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے روز بروز بڑھتی ہوئی بجلی وپیڑول کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے امریکہ کی غلامی نامنظور اس حکومت کو گھر جانا ہوگا۔امپورٹڈ حکومت نامنظور نامنظور کے بینرز اور نعرے بازی کی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -