لاہور ہائیکورٹ،ججز کا نیا روسٹر فائنل

لاہور ہائیکورٹ،ججز کا نیا روسٹر فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصو صی ر پو رٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 6 جون سے 2 جولائی تک(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 ججز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا  ہائیکورٹ ملتان بینچ میں نئے ججز روسٹر میں 5 ڈویژن جبکہ 11سنگل بینچ تشکیل دئے گئے ہیں پہلے ڈویژن بینچ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد وحید خان کیسز پر سماعت کریں گے دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس علی ضیا باجوہ کریمنل کیسز پر سماعت کرینگے تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس راحیل کامران تمام سول اور بینکنگ کیسز پر سماعت کرینگے، چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس شان گل تمام کریمنل کیسز پر سماعت کرینگے، پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس محمد رضا قریشی تمام سول کیسز پر سماعت کرینگے، سنگل بینچ میں جسٹس عابد حسین چٹھہ بھی کیسز پر سماعت کرینگیہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں دو ڈویژن جبکہ پانچ سنگل بینچ تشکیل دیے گئے ہیں بہاولپور بینچ میں دو ڈویژن اور 5 سنگل بینچ کیسز پر سماعت کرینگے جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت کرینگے، بہاولپور بینچ میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس صادق محمود ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت کرینگے بہاولپور سنگل بینچ میں جسٹس انوار حسین بھی کیسز پر سماعت کرینگے ججز روسٹر 2 جولائی تک کیسز کی شنوائی کریگا۔