راجن پور میں آپریشن،پچاس میٹرک ٹن گندم برآمد
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل کے حکم پر فوڈ ڈیمپارٹمنٹ نے بینظیر برج پر راجن پور سے بڑی مقدار میں گندم اسمگلنگ کی کوشش(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
ناکام بنادی۔تفصیل کے مطابق فوڈ ڈیمپارٹمنٹ نے پولیس کے تعاون سے پچاس میٹرک ٹن گندم قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے بارڈر منیجمنٹ کے تحت گندم کی ضلع سے باہر انخلاع پر سخت پابندی کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔