وزیر اعظم ، وزیر داخلہ  اور وزیر اعلیٰ پنجاب  فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں ، شیخ رشید

وزیر اعظم ، وزیر داخلہ  اور وزیر اعلیٰ پنجاب  فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ...
وزیر اعظم ، وزیر داخلہ  اور وزیر اعلیٰ پنجاب  فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں ، شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ  رانا ثناء اللہ  اور  وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق   شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کیلئے ہیں ،  12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، پٹرول کی قیمت میں  60 روپے اور بجلی کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ ان کی  50 روز کی کارکردگی ہے ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ  9 روپے بجلی کی قیمت میں اضافہ اور  250 روپے گھی کی قیمت کا اضافہ ان کی  50 روز کی کارکردگی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -