اسلام آباد واپسی پر عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں  ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ 

اسلام آباد واپسی پر عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں  ، وزیر داخلہ رانا ثناء ...
اسلام آباد واپسی پر عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں  ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد واپسی پر عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں ، قانون کے مطابق عمران نیازی کو سکیورتی فراہم کی جا رہی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد ہیں  ،ان مقدمات میں ہنگامہ آرائی ، فتنہ و فساد ، افرا تفری پھیلانا شامل ہے ، مقدمات میں وفاق پر مسلح  حملوں کے جرائم بھی شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 26 مئی کو اسلام آباد میں جلسے کے بعد بنی گالہ چلے گئے تھے ، پھر اس کے بعد وہ پشاور چلے گئے تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -