تیسرا ون ڈے  ، سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 93 رنز سے شکست دیدی

تیسرا ون ڈے  ، سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 93 رنز سے شکست دیدی
تیسرا ون ڈے  ، سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 93 رنز سے شکست دیدی

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن ویمن  ٹیم نے  قومی ٹیم کو  93 رنز سے شکست دیدی ،  261  رنز کے ہدف کے تعاقب میں  قومی ٹیم 41.4 اوورز میں صرف  167 رنز بنا کرآل آؤٹ ہو گئی ۔

اوپنر  منیبہ علی  16 ، سدرہ امین 19  رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ کپتان بسمہ معروف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں ۔ پاکستان کی جانب سے عمائمہ سہیل 40 اور عالیہ ریاض  56 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔  ندا ڈار 5، سدرہ نواز 7، فاطمہ ثنا12 رنز بنا سکیں ۔ ڈیانا بیگ صفر اور انعم امین ایک رنز بنا کر چلتی بنیں ۔

اس سے قبل سری لنکن خواتین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، جہاں پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر حسینی پریرا تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئیں ۔ چار کے مجموعی سکو پر ٹاپ آرڈر  ہنسیما کرونارتنے  بھی چلتے بنیں، انہیں انعم امین نےایل بی ڈبلیو کیا ۔ 

پہلے دو اوورز میں  دو وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر اور کپتان چماری اتاپاتو نے ہرشیتھا مدوی کے ساتھ مل کر 152 رنز کی شراکت داری قائم کی  جہاں کپتان چماری  85 گیندوں پر 101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں ، ان کی اننگز ایک چھکے اور 13 چوکوں سے آراستہ تھی ۔ چماری ندا ڈار کی گیند پر وکٹ کیپر سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں ۔

مزید :

قومی -کھیل -