لاہور میں 2 نوجوانوں نے ڈرامائی انداز میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور میں 2 نوجوانوں نے ڈرامائی انداز میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ویڈیو ...
لاہور میں 2 نوجوانوں نے ڈرامائی انداز میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور  میں2 نوجوانوں نے ڈرامائی انداز میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ڈرامائی انداز میں ناکام بنادی گئی، پولیس کے مطابق شہری عبدالقادر دوست کے ہمراہ 5 لاکھ روپے لے کرموٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک کر ان سے رقم چھین لی۔

 ڈاکوؤں نے پستول تانی تو عبدالقادر نے ڈاکو کی موٹر سائیکل کی چابی نکال لی اور بھاگ گیا، اسی دوران اس کے دوسرےساتھی نے ڈاکوؤں سے اپنی رقم واپس چھینی اور بھاگ کر ایک گھر میں داخل ہوگیا۔

اس دوران ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل اسٹارٹ نہ ہوسکی اور وہ مایوسی کی حالت میں موٹر سائیکل کھینچتے ہوئے فرار ہو گئے۔

 فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔