آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد نے دلہے کی گاڑی نذر آتش کردی

آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد نے دلہے کی گاڑی نذر آتش کردی
آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد نے دلہے کی گاڑی نذر آتش کردی

  

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں بارات کے ساتھ آئی دلہے کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردی۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق دلہا امجد بارات لے کر جب اپنے ماموں محمد شفیع کے گھر پہنچا جہاں رات گزارنے کے بعد دلہن کے گھر جانا تھا لیکن وہاں نامعلوم افراد نے دلہے کی گاڑی ہی جلا ڈالی۔سفر لمبا ہونے کے سبب باراتیوں نے دلہے کے چچا کے گھر رکنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ گاڑی بھی کرائے کی تھی۔

گاڑی کے مالک کو جب واقعے کا پتا چلا تو وہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور اس نے دلہا  کے خلاف پولیس چوکی خورشید آباد درخواست دے دی ہے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -