عمران خان کی بنی گالہ آمد متوقع،اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی سخت کر دی

عمران خان کی بنی گالہ آمد متوقع،اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی سخت کر دی
عمران خان کی بنی گالہ آمد متوقع،اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی سخت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آنلائن )عمران خان کی اسلام آباد متوقع آمد کے باعث اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ۔
نجی ٹی وی سماءنے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے،بنی گالہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی ٹیم نے واپسی کی مصدقہ اطلاع نہیں دی،ان کا مزید کہنا تھا کہ بنی گالہ میں موجود افراد کی فہرست بھی فراہم نہیں کی گئی ،سابق وزیر اعظم کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی دی جائے گی،اسلام آبا د میں دفعہ 144نافذ ہے جس باعث ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -