دعا زہرا اور ظہیر کو  پنجاب سے منتقلی کیلئے قانونی تقاضے پورے کر لئے ، ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ

دعا زہرا اور ظہیر کو  پنجاب سے منتقلی کیلئے قانونی تقاضے پورے کر لئے ، ایس ...
دعا زہرا اور ظہیر کو  پنجاب سے منتقلی کیلئے قانونی تقاضے پورے کر لئے ، ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نظیر شیخ نے کہا کہ دعا زہرا اور شوہر کی پنجاب سے منتقلی کے لئے قانونی تقاضے  پورے کر لئے ہیں ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر نظیر شیخ نے کہا کہ دعا زہرا اور اس کے شوہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ،  دعا زہرا کی بازیابی کیلئے کراچی  سے 7 ٹیمیں روانہ کی گئی تھیں،3 ٹیمیں پنجاب ، 2 مانسہرہ1 راولپنڈی اور 1 رحیم یار خان میں تھی ، ساتویں ٹیم دعا اور شوہر کو حفاظتی تحویل میں لے کر کراچی لا رہی ہے ۔ 

ایس ایس پی  اے وی سی سی نے کہا کہ  دعا اور اس کے شوہر کو آج رات ہی کراچی پہنچایا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -