آخری کنسرٹ میں آنجہانی گلوکار کرشنا کمار کناتھ (KK ) کیساتھ پرفارم کرنے والی گلوکارہ کا بیان سامنے آگیا

آخری کنسرٹ میں آنجہانی گلوکار کرشنا کمار کناتھ (KK ) کیساتھ پرفارم کرنے والی ...
آخری کنسرٹ میں آنجہانی گلوکار کرشنا کمار کناتھ (KK ) کیساتھ پرفارم کرنے والی گلوکارہ کا بیان سامنے آگیا
سورس: Instagram

  

ممبئی (ویب ڈیسک) آخری کنسرٹ میں بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ کے ساتھ پرفارم کرنے والی گلوکارہ کا کہنا ہے کہ کے کے کار سے باہر نہیں آنا چاہتے تھے کیونکہ آڈیٹوریم بھرا ہوا تھا۔گلوکارہ نے بتایا کہ کے کے نے سٹیج کے منتظمین سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ اپنی پرفارمنس کے درمیان سٹیج کی لائٹس کو مدھم کردیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکار کے ساتھ آخری کانسرٹ میں پرفارم کرنے والی گلوکارہ نے ایک خصوصی بات چیت میں انکشاف کیا کہ کے کے ہجوم کو دیکھ کر اپنی کار سے باہر آنے کو تیار نہیں تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ گرین روم میں باہر سے کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی، صرف مجھے اجازت تھی، گلوکار کے کے نے مجھ سے دو منٹ تک بات کی، تب وہ بالکل ٹھیک تھے، میں نے اُن کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

خیال رہے کہ گلوکار کے کے، منگل 31 مئی کو، کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد ہوٹل میں گر گئے تھے اور اُنہیں شہر کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -