ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے رینیو ایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے رینیو ایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا، گورنر ...
ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے رینیو ایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے رینیو ایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق عالمی یوم ماحولیات پر پیغام میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کم کرنے کے لیے رینیوایبل انرجی کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے حال ہی میں سولر پینلز پہ سیلز ٹیکس ختم کیا ہے، یونیورسٹیوں میں ماحولیاتی تبدیلی پہ تحقیق کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جامعات سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کی گئی تحقیق کی روشنی میں تجاویز طلب کی ہیں، شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی کم کی جا سکتی ہے، ہم سب کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے صاف ماحول دینا ہے،معاشرے میں تمام افراد کو ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید :

قومی -ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -