فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے روکے جانےکی اطلاعات پر ڈاکٹر شہبازگل کا ردعمل آگیا

فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے روکے جانےکی اطلاعات پر ڈاکٹر شہبازگل ...
فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے روکے جانےکی اطلاعات پر ڈاکٹر شہبازگل کا ردعمل آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے روکے جانے کی اطلاعات پر تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہبازگل کا ردعمل بھی آگیا، اس سے پہلے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ روکے جانے پر  فیاض الحسن چوہان اورشہباز گل کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا تھاکہ فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے قبل بیریئر پر روک دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ صرف سینئر پارٹی اراکین کو داخلے کی اجازت ہے جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مجھ سے زیادہ سینئر کون ہے پی ٹی آئی میں ؟، میں عمران خان سے آج ڈائریکٹ بات کروں گا،چوتھی بار تم لوگے ایسے کر رہے ہو۔ رپورٹ کے مطابق بنی گالہ صرف سینئر پارٹی اراکین کو داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے پی ٹی آئی اراکین کو عمران خان کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر بنی گالہ داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

کئی دیگر چینلز پر بھی یہ خبر نشر ہوئی تو ڈاکٹر شہباز گل نے وضاحت دیدی اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ " روکے جانے کی جھوٹی خبر ہے،  فیاض الحسن چوہان وقت سے  پہلے پہنچے تھے۔  جب میں پشاور سے پہنچا تو وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں موجود تھے۔میں انہیں خود اپنے ساتھ اوپر لے کر گیا ہوں-انہوں نے ایک گارڈ کے روئیے کی شکایت کی۔چوہان صاحب ہمارے معزز دوست ہیں انہیں نہیں روکا گیا"۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -