فلمساز مہرین جبار پاکستانی ڈراموں سے نالاں

فلمساز مہرین جبار پاکستانی ڈراموں سے نالاں
فلمساز مہرین جبار پاکستانی ڈراموں سے نالاں
سورس: Instagram/mehreenjabbarofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) معروف فلمساز مہرین جبار نے پاکستانی ڈراموں پر بھارتی سوپ سیریلز کی نقالی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سنجیدہ اعتراضات اور سوالات اٹھادیے۔

مہرین جبار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے بیشتر ڈرامے بھارتی سوپ سیریلز کی طرح کیوں ہوگئے ہیں؟ خراب روشنی، نہ رکنے والی موسیقی، خواتین کے ڈرائر سے سیدھے کیے ہوئے بال، مردوں کے لیے وہی خش خشی داڑھی، ہر کوئی مسلسل صدمے میں ہے اور چیخ یا رو رہا ہے اور پھیلی ہوئی کہانی کی ہزار اقساط بن رہی ہیں ۔

خاتون فلمساز کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سنہری دور کی بھی یاد آگیا انہوں نے کہا کہ کہاں کھو گئے وہ لمحے؟ 

مزید :

تفریح -